ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i386137-ہندوستان_میں_کورونا_سے_یومیہ_متاثرین_کی_تعداد_میں_کمی
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد کم ہو کے ساڑھے تین لاکھ سے نیچے چلی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین کی تعداد کم ہو کے ساڑھے تین لاکھ سے نیچے چلی گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے جمعے کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے تین لاکھ  تینتالیس ہزار نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ چالیس لاکھ چھیالیس ہزار آٹھ سو نو ہوگئی۔

اس دوران تین لاکھ چوالیس ہزار سات سو چھہتر کورونا کے مریض شفایاب ہو کے اسپتالوں سے رخصت کئے گئے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو کروڑ اناسی ہزار پانچ سو ننانوے ہوگئی ۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے چار ہزار اموات کا اندراج ہوا جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ باسٹھ ہزار تین سو سترہ ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد سینتیس لاکھ چار ہزار بتائی گئی ہے۔