ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i386189-ہندوستان_میں_کورونا_سے_یومیہ_متاثرین_میں_کمی
ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی آرہی ہے لیکن اب بھی روزانہ سوا تین لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی

ہندوستان میں کورونا سے یومیہ متاثرین میں کمی آرہی ہے لیکن اب بھی روزانہ سوا تین لاکھ سے زائد لوگ کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں

ہندوستانی ذرائع کے مطابق گزشتہ چـوبیس گھنٹوں میں تین لاکھ چھبیس ہزار سے زائد کورونا کے نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد دوکروڑ تینتالیس لاکھ بہتر ہزار نو سو سات ہوگئی ہے۔

اس دوران تین ہزار آٹھ سو نوے کورونا کے مریض جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار دو سو سات ہوگئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں اکتیس ہزار اکیانوے افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور اب یہ تعداد چھتیس لاکھ تہتر ہزار آٹھ سو دو رہ گئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اس ملک کے مختلف علاقوں میں تین لاکھ ترپن ہزار دو سو ننانوے کورونا کے مریض شفایاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد دو کروڑ چار لاکھ بتیس ہزار آٹھ سو اٹھانوے ہوگئی ہے۔

ادھر گوا کے ایک اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مزید تیرہ مریض جان کی بازی ہار گئے ۔

بتایا گیا ہے کہ اس اسپتال میں چاردن میں آکسیجن کی کمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوہتر ہوگئی ہے۔