ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک فیصد سے نیچے
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i391892-ہندوستان_میں_کورونا_کے_زیر_علاج_مریضوں_کی_شرح_ایک_فیصد_سے_نیچے
ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک فیصد سے نیچے آگئی ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک فیصد سے نیچے

ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح ایک فیصد سے نیچے آگئی ہے۔

ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا کہ چوبیس گھنٹے میں پچیس ہزار پانچ سو انتالیس نئے کورونا مریضوں کا اندراج ہوا اور انتالیس ہزار چار سو چھیاسی کورونا کے مریض شفایاب ہوئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکے تین لاکھ انیس ہزار پانچ سو اکیاون رہ گئی ہے۔

اس درمیان تین سو چون کورونا کے مریض چل بسے جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار لاکھ پینتس ہزار ایک سو دس ہوگئی ہے۔

ہندوستانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی شرح اعشاریہ نو آٹھ فیصد، اموات کی شرح ایک اعشاریہ تین چار فیصد اور شفایابی کی شرح ستانوے اعشاریہ چھے آٹھ فیصد ہے۔