کشمیر میں فائرنگ ، ایک عسکریت پسند مارا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i395320-کشمیر_میں_فائرنگ_ایک_عسکریت_پسند_مارا_گیا
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی خبرہے
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں فائرنگ ، ایک عسکریت پسند مارا گیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند کے مارے جانے کی خبرہے

ہندوستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق کشمیر زون پولیس کا کہنا ہے کہ بارہمولہ کے چھیرداری علاقے میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک مقامی جنگجو مارا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق 'بارہمولہ کے چھیرداری علاقے میں ہندوستانی سیکورٹی دستے اور عسکریت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب عسکریت پسندوں نے فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کی۔ہندوستان کےسرکاری کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک مقامی عسکریت پسند مارا گیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں