امریکی صدر ٹرمپ کے دورۂ منیلا کے خلاف مظاہرے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورۂ چین سے قبل فلپائن کے دارالحکومت منیلا پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی آمد کے موقع پر احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں۔ وہ منگل کی سہ پہر منیلا پہنچے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایشیائی دورے کے دوران امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان پر مشتمل کواڈ گروپ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دو سال کے وقفے کے بعد ہونے والے اس اجلاس میں سمندری سلامتی، اہم معدنیات، مصنوعی ذہانت اور سپلائی چین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دریں اثنا اطلاعات کے مطابق منیلا میں ٹرمپ کے خلاف آج منگل کو مسلسل پانچویں دن احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے ٹرمپ کے پتلے نذر آتش کیے اور مشرق وسطیٰ کی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کرنے والوں نے امریکا کی قیادت میں شروع کیے گئے ’پیکس سلیکا‘ سپلائی چین منصوبے کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ منصوبہ اہم ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون سے متعلق ہے۔
کواڈ اجلاس میں امریکا، جاپان، آسٹریلیا اور ہندوستان کے رہنما شریک ہوں گے۔ یہ بطور صدر ٹرمپ کی کواڈ رہنماؤں کے ساتھ پہلی ملاقات ہوگی، جبکہ گروپ کا آخری سربراہی اجلاس دو سال قبل منعقد ہوا تھا۔
ٹرمپ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ چین پر جاسوسی کے الزامات اور مصنوعی ذہانت کے لیے جدید چپس تک اس کی رسائی محدود کرنے کے امریکی اقدامات نے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel