ٹوئٹر نے ہندوستان میں نوے فیصد ملازمین کو فارغ کردیا
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i413813-ٹوئٹر_نے_ہندوستان_میں_نوے_فیصد_ملازمین_کو_فارغ_کردیا
ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون ماسک نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہندوستان میں نوے فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • ٹوئٹر نے ہندوستان میں نوے فیصد ملازمین کو فارغ کردیا

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون ماسک نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ہندوستان میں نوے فیصد سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا ہے

ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ ایلون ماسک کے ذریعے ٹوئٹر کو خرید لئے جانے کے بعد ہندوستان میں ٹوئٹر کے ملازمین کے برے دن شروع ہوگئے اور اب تک نوے فیصد ہندوستانی ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

ایلون ماسک نے ٹوئٹر کمپنی میں بڑے عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی فارغ کردیا ہے۔
ہندوستان میں ٹوئٹر کمپنی میں جن لوگوں کی ملازمت گئی ہے ان میں زیادہ تر لوگ پروڈکٹ اور انجینئیرنگ ٹیم کا حصہ تھے - ایلون ماسک نے ٹوئٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے فورا بعد بلوٹک سبسکریشن عائد کرنےکے ساتھ ہی چند بڑے اقدامات کئے ہیں -

ہندوستان میں ٹوئٹر کے ملازمین کو فارغ کرنے کا آغاز پچھلے ہفتے ہوا تھا جب ایلون ماسک نے ٹوئٹر کے سی او پراگ اگروا سمیت کئی ٹاپ منیجروں کی چھٹی کردی تھی - ہندوستان میں ٹوئٹر کے ملازمین کو نئی دہلی ، بنگلورو اور ممبئی کی برانچوں سے برطرف کردیا گیا ہے - ہندوستان میں ٹوئٹر کا عملہ دوسو سے زائد افراد پر مشتمل تھا مگر اب صرف ایک درجن ملازمین ہی ٹوئٹر کے لئے کام کریں گے ۔