ہندوستان میں کھیل کی دنیا کا بڑا اسکینڈل
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دے رہے پہلوانوں نے جمعرات کو ایک بار پھر ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے خلاف زبردست مورچہ کھولا
سحرنیوز/ہندوستان: وزارت کھیل کے عہدیداروں سے احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے وفد کی ملاقات کے بعد خاتون ریسلر ونیش فوگاٹ نے پریس کانفرنس کے دوران ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیڈریشن کے صدر میں ہمت ہے تو وہ سامنے آکر دو منٹ بات کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس یہاں ایسی خاتون ریسلر ہیں جن کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے اور وہ ثبوت کے ساتھ بیٹھی ہیں انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فیڈریشن کے صدر اور کوچ کے خلاف کارروائی نہیں تو چار پانچ خاتون ریسلر ایف آئی آر درج کرائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم جیسی لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں تو ہندوستان میں ایک بھی لڑکی پیدا نہیں ہونی چاہئے-
خاتون ریسلر اور اولمپیک میں تمغہ جیتنے والی ونیش فوگاٹ نے ہم وزیراعظم سے امید کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مطالبات پر توجہ دیں گے-
انہوں نے مطالبہ کیا فیڈریشن کے صدر کو جیل بھیجا جائے اور موجودہ فیڈریشن کے ارکان کو برخاست کرکے پھرسے فیڈریش میں عہدیداروں کو مقرر کیا جائے البتہ ہندوستانی ریسلر فیڈریشن کے صدر نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔