ہندوستان؛ لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 9 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i421076-ہندوستان_لدھیانہ_کی_ایک_فیکٹری_میں_گیس_لیک_ہونے_سے_9_افراد_ہلاک
ہندوستان کے صوبۂ پنجاب کے علاقے لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 11افراد کو علاج کےلئے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 9 افراد ہلاک

ہندوستان کے صوبۂ پنجاب کے علاقے لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 11افراد کو علاج کےلئے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے لدھیانہ کی ایک فیکٹری میں زہریلی گیس لیک ہونے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے  مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

11 کو علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس نے علاقے کو گھیرے  میں لے لیا ہے اور ماسک پہنے جوان مقامی لوگوں کو حادثہ کی جگہ سے دور رکھنے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔

یاد رہے کہ مئی 2020 میں ویساکاپٹنم کے علاقے میں موجود ایک صنعتی یونٹ سے زہریلی گیس کے اخراج سے 5 افراد ہلاک اور سینکڑوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔