ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں!
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i426225-ہندوستان_اور_امریکہ_کے_تعلقات_کشیدہ_ہو_سکتے_ہیں!
ہندوستان میں تعینات امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہو سکتے ہیں!

ہندوستان میں تعینات امریکا کے سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر تنازع کے بعد امریکہ کے ساتھ بھی ہندوستان کے تعلقات انتہائی خراب ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو غیرمعینہ مدت کے لیے ہندوستانی حکام کے ساتھ رابطہ محدود کرنے کی ضرورت ہے ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا الزام انتہائی سنگین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو ہردیپ سنگھ قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرنا ہوگا۔