لوک سبھا کی کارروائی کے دوران ، وزیٹرس گیلری سے کودے دو نوجوان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i428536-لوک_سبھا_کی_کارروائی_کے_دوران_وزیٹرس_گیلری_سے_کودے_دو_نوجوان
ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا کی ناقابل تسخیر سیکورٹی کوتوڑتے ہوئے دو نوجوان آج لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں گھس گئے اور ایوان کی کارروائی فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Dec ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • لوک سبھا کی کارروائی کے دوران ، وزیٹرس گیلری سے کودے دو نوجوان

ہندوستانی پارلیمنٹ لوک سبھا کی ناقابل تسخیر سیکورٹی کوتوڑتے ہوئے دو نوجوان آج لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے ایوان میں گھس گئے اور ایوان کی کارروائی فوری طور پر ملتوی کر دی گئی۔

سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، اس وقت ایوان میں موجود اراکین پارلیمنٹ نے ایک کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے اپنے جوتے سے کچھ نکالنے کی کوشش کی۔ کئی ارکان پارلیمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ایوان کے اندر پیلا دھواں بھی نظر آیا۔

ارکان پارلیمنٹ نے دونوں کو پکڑ کر سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ ایوان کی کارروائی کی صدارت کرنے والے چیئرمین راجندر اگروال نے فوری طور پر لوک سبھا کی کارروائی روک کر اسے دو بجے تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ یہ دونوں جوان میسور سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے نام لوک سبھا وزیٹرس گیلری پاس حاصل کرکے پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچے تھے