ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i437654-ہندوستان_کی_ریاست_ہریانہ_میں_اسمبلی_انتخابات
ہندوستانی ریاست ہریانہ کی نوے رکنی اسمبلی کے لئے سبھی حلقوں میں ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام چھے بجے تک جاری رہی۔
(last modified 2025-10-26T10:07:30+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست ہریانہ میں اسمبلی انتخابات

ہندوستانی ریاست ہریانہ کی نوے رکنی اسمبلی کے لئے سبھی حلقوں میں ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح سات بجے پولنگ شروع ہوئی جو شام چھے بجے تک جاری رہی۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ریاست ہریانہ میں ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہوئی ۔ ہریانہ کے الیکشن کمیشن کے مطابق ریاستی اسمبلی کی، نوے نشستوں کے لئے دس ہزار اکتیس امیدوار میدان ميں تھے جن میں نو سو تیس مرد اور ایک سو ایک خواتین ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ انتخابات ميں دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے لیکن اصل مقابلہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور حزب اختلاف کانگریس کے درمیان ہے۔