ہندوستان کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i438861-ہندوستان_کا_ہائپر_سونک_میزائل_کا_کامیاب_تجربہ
ہندوستان کو ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Nov ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کو ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان  نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کے فلائٹ ٹرائل کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹیسٹ اوڈیشہ کے ساحلی علاقے میں واقع اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ میزائل کا تجربہ سنیچر کے روز کیا گیا۔

دوسری جانب وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اب ہندوستان ان منتخب ممالک میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے یہ انتہائی اہم ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔