ہندوستان: پنجاب کو بند کرنے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i440107-ہندوستان_پنجاب_کو_بند_کرنے_کا_اعلان
ہندوستان کی مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے مطالبات اور تحریک پر سنجیدگی سے غور نہ کرنے سے ناراض کسان تنظیموں نے تیس دسمبر کو پنجاب بند کا اعلان کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: پنجاب کو بند کرنے کا اعلان

ہندوستان کی مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے مطالبات اور تحریک پر سنجیدگی سے غور نہ کرنے سے ناراض کسان تنظیموں نے تیس دسمبر کو پنجاب بند کا اعلان کر دیا۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق کسان تنظیموں کے کنوینر سرون سنگھ پنڈھیر نے کہا کہ کسان یونین کے رہنما کے اعلان کے مطابق صبح سات بجے سے شام چار بجے تک سڑکوں اور ریل لائنوں پر چکّہ جام رہے گا جس کے باعث سڑک بند اور ٹرینوں کی آمد و رفت ٹھپ رہے گی۔ کسان تنظیموں کے کنوینر نے سرکاری اور نجی تنظیموں سے بھی کسانوں کی حمایت میں اپنے اداروں کو بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اس درمیان پنجاب بند کرنے کے سلسلے میں کے ایم ایم اور ایس کے ایم -این پی رہنماؤں نے اپنی حمایت کی بات کہی ہے جبکہ کاروباری، ثقافتی، سماجی اور مذہبی تنطیموں نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔