ہندوستان کا ایک اور خلائی تجرباتی مشن لانچ کر دیا گیا + ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i440169-ہندوستان_کا_ایک_اور_خلائی_تجرباتی_مشن_لانچ_کر_دیا_گیا_ویڈیو
ہندوستان نے پیر کو ایک راکٹ لانچ کیا جس میں دو چھوٹے جہاز خلا میں ڈاکنگ کرنے یعنی ایک ہی جگہ پر اکٹھے کرنے اور ملانے کا تجربہ کیا جائے گا۔
(last modified 2026-04-18T07:18:35+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran

ہندوستان نے پیر کو ایک راکٹ لانچ کیا جس میں دو چھوٹے جہاز خلا میں ڈاکنگ کرنے یعنی ایک ہی جگہ پر اکٹھے کرنے اور ملانے کا تجربہ کیا جائے گا۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر جیتندر سنگھ کے مطابق راکٹ، جسے PSLV-C60 کا نام دیا گیا ہے، پیر کی شام سری ہری کوٹا لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔ اس میں دو 220 کلوگرام کے سیٹلائٹ شامل تھے۔ ہندوستان کے خلائی ادارے نے اس مشن کو اسپیس ڈاکنگ ایکسپیری منٹ کا نام دیا ہے۔
ہندوستان کے خلائی ادارے نے کہا کہ مشن کا مقصد ترقی کرنا اور اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنا ہے جس کی خلائی سفر میں ضرورت ہوتی ہے۔ اس تجربے میں، ادارے کے مطابق، دو چھوٹے جہازوں کا ایک مقام پر لے جا کر ٹھہرانا اور وہاں سے روانہ کرنا شامل ہیں۔