معصوم بچے کا قتل صیہونیوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت، ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i195814-معصوم_بچے_کا_قتل_صیہونیوں_کی_سفاکیت_کا_منہ_بولتا_ثبوت_ایران_
صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی بچے کو جلا کر مار ڈالنے کے واقعے پر ایران کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۹ Asia/Tehran
  • معصوم بچے کا قتل صیہونیوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت، ایران

صیہونیوں کی جانب سے فلسطینی بچے کو جلا کر مار ڈالنے کے واقعے پر ایران کی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے جمعے کے روز اس واقعے پر ایک بیان میں روشن ضمیر انسانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ، اس قسم کے ہولناک واقعات کے روک تھام کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ یہ وحشیانہ اقدام صیہونیوں کے جارحانہ اور دہشت گردانہ افکار اور ان کی سماجی اور سیاسی سفّاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونیوں نے جمعے کی صبح دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع ایک فلسطینی گاؤں پر حملہ کرکے دو گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ صیہونی عناصر نے اس واقعے میں ایک معصوم فلسطینی بچے کو جلا کر مار ڈالا نیز گھرانے کے دیگر افراد کو بری طرح زخمی کر دیا۔