شہدا کے اہل خاندان سے صدر روحانی کی ملاقات
Aug ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ڈاکٹروں کے دن کے موقع پر شہدا اور محاذ جنگ پر خدمات انجام دینے والے فداکار ڈاکٹروں کے اہل خاندان سے ملاقات کی ہے-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کی رات ہونے والی اس ملاقات میں قائم مقام وزیر صحت شہید ہاشم معیری اور رفاہی ادارے کے سربراہ شہید محمد علی فیاض بخش کے اہل خاندان بھی شریک تھے- اس ملاقات میں وزیر صحت حسن قاضی زادہ ہاشمی بھی صدر مملکت کے ساتھ موجود تھے- اسلامی جمہوریہ ایران کے کیلینڈر میں تئیس اگست کو، جو یوم بو علی سینا ہے، ڈاکٹروں کے دن کا نام دیا گیا ہے- ابن سینا پانچویں صدی کے ایران کے معروف ترین اور مؤثر ترین فلسفی، حکیم اور دانشور تھے- خاص طور سے فلسفے اور طب میں بو علی سینا کی کتابوں کی وجہ سے ان کو بہت اہمیت دی جاتی ہے-