ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ؛ پاکستان کی جانب سے مبارکباد
صدرِ پاکستان اور وزارتِ خارجۂ پاکستان نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی سالگرۂ انقلاب کی کامیابی اور قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی، اور ایران کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے شاندار اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اس دن کی مبارکباد حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، مقامِ معظم رہبری، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کو پیش کی اور ایرانی عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور امن کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخ، زبان، ثقافت اور مشترکہ جغرافیہ میں گہرائی رکھتے ہیں، جو سالوں کے دوران مزید مضبوط اور فعال ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ برادرانہ تعلقات آئندہ برسوں میں بھی فروغ پائیں گے اور دونوں ممالک اور وسیع تر خطے میں خوشحالی، استحکام اور ہم آہنگی کو فروغ دیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel
اسی طرح، پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک علیحدہ پیغام میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی دن پر حکومت اور عوام ایران کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اسلام آباد کے عزم کو اجاگر کیا۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا:"ہم امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے بہترین نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔"