ایرانی گیس کی برآمدات کے لئے ایک سوستر کمپنیوں سے مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i197166-ایرانی_گیس_کی_برآمدات_کے_لئے_ایک_سوستر_کمپنیوں_سے_مذاکرات
اسلامی جمہوریہ ایران اپنی گیس کی برآمدات کے لئے دنیا کی ستّر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • ایرانی گیس   (فائل فوٹو)
    ایرانی گیس (فائل فوٹو)

اسلامی جمہوریہ ایران اپنی گیس کی برآمدات کے لئے دنیا کی ستّر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔

شانا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس کی قومی کمپنی کے ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر علی رضا کاملی نے کہا کہ ایران میں چونکہ گیس کے بہت زیادہ ذخائر ہیں اس لئے اقتصادی، سیاسی اور بین الاقوامی اعتبار سے توانائی کے بین الاقوامی معاملات میں گیس کی برآمدات اہمیت کی حامل اور موثر ہیں۔

علی رضا کاملی نے مزید کہا کہ ایران گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے اس تنظیم کے ساتھ مفید اور مثبت تعاون کے ذریعے پابندیوں کے خاتمے کے بعد کے زمانے میں ایرانی گیس کی برآمدات کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی گیس کی قومی کمپنی کے ایگزیکیٹیو نے مزید کہا کہ ایران کی وزارت پیٹرولیم کی ترجیحات کے مطابق ایران کی گیس پہلے ہمسایہ ممالک کو برآمد کی جائے گی اور اس کے بعد دوسری منڈیوں میں بھیجی جائے گی۔