Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
  • رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ
    رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ

رہبرانقلاب اسلامی نے ہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کی آمادگی بڑھانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈررہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل کو ایرانی فوج کی خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اورحکام سے ملاقات میں ملک کے دفاع میں فوج کے اس شعبے کی ذمہ داریوں کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اورکہا کہ اس فوجی شعبے کوہرطرح کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے اور اپنے آپشن اور آمادگی بڑھانی چاہئے-

 ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈرنے ایئرڈیفنس بیس کی تشکیل کے دن کی مناسبت سے ہونے والی اس ملاقات میں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈروں اورجوانوں کی جدوجہد کوسراہا اورکہا کہ فضائی دفاعی ذمہ داریوں کی حساسیت اوران کے بارے میں تشویش اس حقیقت کی غماز ہے کہ دشمن کی تمام ممکنہ چالوں اورکمزور پہلؤوں کا پتہ لگایا جائے تا کہ ان کا سامنا ہونے پرواضح پروگرام اورراہ حل موجود رہے-

 آپ نے حکام پرعوام کے اعتماد کو ایک اہم امانت قراردیا اورکہا کہ مسلح افواج اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حکام کو اس اعتماد کی بخوبی قدرکرنی چاہئے اوراپنی ذمہ داریوں پرعمل کرکے اس کی لاج رکھنی چاہئے-

ٹیگس