Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۲:۴۸ Asia/Tehran
  • آئی آر جی سی کی بڑی کاروائی، 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن کیا ضبط

ایرانی بحریہ نے خلیج فارس میں کاروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل کے ساتھ غیر ملکی جہاز ضبط کر لیا۔

سحرنیوز/ایران:  خلیج فارس کے نیلگوں پانیوں میں اسلامی جمہوری ایران کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے دوران سپاہ پاسداران کی بحریہ نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے ایک بحری جہاز کو ضبط کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ کے جوانوں نے مسلسل نگرانی کے ذریعے سوازی لینڈ کے پرچم بردار ایک جہاز کی نشاندہی کی، جو ایران سے اسمگل کیا گیا ایندھن لے جا رہا تھا۔

سیکورٹی فورسز نے عدالتی حکم کے بعد جہاز کو تحویل میں لے کر صوبہ بوشہر کے ساحل پر منتقل کر دیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

کمانڈر سردار حیدر ہنریان مجرد نے اس حوالے سے کہا کہ ضبط کیے گئے جہاز میں 3 لاکھ 50 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود تھا، جسے عدالتی حکم کے تحت واپس ملک منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ ایندھن اس وقت بوشہر میں آئل ریفائننگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کی کمپنی کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کارروائی کے دوران جہاز کے عملے 13 اراکین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کا تعلق ہندوستان اور ایک ہمسایہ ملک سے ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ بحری سرحدوں کی حفاظت اور ایندھن کی اسمگلنگ کے خلاف نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔

ٹیگس