Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • صدرِ مملکت ڈاکٹر پزشکیان کا دورۂ قازقستان، آستانہ پہنچے پر شاندار استقبال

صدرِ مملکت ڈاکٹر پزشکیان قازقستان کے سرکاری دورے پر جمعرات کی شام آستانہ پہنچے اور آج صبح صدارتی محل میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے قازقستانی ہم منصب قاسم جومارت توقایف کی دعوت پر بدھ کی شام دارالحکومت آستانہ پہنچے جہاں قازقستان کے نائب وزیر اعظم نے ان کااستقبال کیا لیکن باضابطہ استقبال کی تقریب جمعرات کی صبح منعقد ہوئی۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے صدارتی محل میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں صدر پزشکیان کا شاندار استقبال کیا۔

 

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور پھر دونوں ممالک کے سربراہان نے ساتھ آنے والے اعلیٰ سطحی وفود کے ارکان کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔

صدر ایران ڈاکٹر پزشکیان کے اس دو روزہ دورے میں قازقستان کے صدر سے دو طرفہ ملاقات کے علاوہ دونوں ملکوں کے اعلیٰسطی وفود کی مشترکہ نشست بھی شامل ہے۔ مشترکہ نشست میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Followus: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس