ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i197883-ایران_اور_روس_کے_درمیان_تعلقات_کے_فروغ_پر_تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۱, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور
    ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور بحیرہ خزر کے بارے میں اکتالیسویں جائزہ اجلاس میں شرکت، اور روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی غرض سے ماسکو کے دورے پر ہیں-

انہوں نے اپنے اس دورے میں دو طرفہ امور میں روس کے نائب وزیر خارجہ "موگولوف" ، اور دولت مشترکہ کے ممالک کے امور میں روس کے نائب وزیر خارجہ "کاراسین" کے ساتھ بھی ملاقات کی- اس ملاقات میں دوطرفہ روابط، ماسکو میں دونوں ملکوں کے تجارتی کمیشن کے قیام، معاشی حالات کو بہتر بنانے کی راہوں نیز مشرق وسطی کی تبدیلیوں اور مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا-


ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ مشرق وسطی کے مسائل کے بارے میں ایران اور روس کے موقف ایک دوسرے سے قریب ہے اور ان دونوں ملکوں کا خیال ہے کہ بعض ملکوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشرق وسطی کو متعدد مسائل و مشکلات درپیش ہیں اور بعض ملکوں کے عوام در در کی ٹھوکریں کھانے اور مغربی ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔


 ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی حکام اور خود روسی صدر کا خیال ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیاں اور اس کو حاصل بیرونی مدد و حمایت کے نتیجے میں مشرق وسطی کا علاقہ بدامنی کا شکار ہے۔