روسی صدر ایران کا دورہ کریں گے
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۳:۵۸ Asia/Tehran
-
روسی صدر ولادیمیر پوتین
روسی صدر ولادیمیر پوتین آئندہ چند مہینوں میں ایران کا دورہ کریں گے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے بتایا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین رواں ایرانی سال کے ختم ہونے سے پہلے ایران کا دورہ کریں گے، جو اکیس مارچ دو ہزار سولہ کو ختم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ روسی صدر کے دورے کے حوالے سے بات چیت انجام پارہی ہے تاہم ابھی ان کے دورے کی تاریخ کا تعین نہیں ہوا ہے- ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ صدر پوتین کے دورے کے ایجنڈے پر کام کیا جارہا ہے اور ہمیں توقع ہے کہ یہ دورہ رواں ایرانی سال کے اختتام سے قبل ہی انجام پائے-
ٹیگس