توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران اورعمان کے مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i198460-توانائی_کے_شعبے_میں_تعاون_کے_فروغ_کے_لئے_ایران_اورعمان_کے_مذاکرات
ایران کے وزیرپٹرولیم نے اپنےعمانی ہم منصب کے ساتھ تیل اورگیس کے شعبے میں تعاون میں فروع کے لئے مذاکرات انجام دیئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران اورعمان کے مذاکرات
    توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے ایران اورعمان کے مذاکرات

ایران کے وزیرپٹرولیم نے اپنےعمانی ہم منصب کے ساتھ تیل اورگیس کے شعبے میں تعاون میں فروع کے لئے مذاکرات انجام دیئے ہیں-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرپٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے پیر کے روز تہران میں عمان کے وزیر پٹرولیم محمد بن حمد الرمحی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ تہران، عمان کے ساتھ تمام شعبوں خاص طورپرتوانائی کے شبعے میں تعاون میں فروغ کا خیرمقدم کرتا ہے-

عمان کے وزیرپٹرولیم کے دورہ تہران کے موقع پر،عمان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے جائزے سے متعلق ایرانی کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے پردستخط بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ دو ہزارتیرہ میں ایران اورعمان کے درمیان طے پانے والے ایک سمجھوتے کی رو سے ایران پندرہ سال تک روزانہ اٹھائیس ملین مکعب میٹر گیس،خلیج فارس کے راستے گیس پائپ لائن کے ذریعے عمان کو فراہم کرے گا-