Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران اور روس شامی قوم کے دفاع کے سلسلے میں دمشق کے اتحادی ہیں: بشار الجعفری
    ایران اور روس شامی قوم کے دفاع کے سلسلے میں دمشق کے اتحادی ہیں: بشار الجعفری

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے شام کی قوم کے دفاع کے سلسلے میں ایران اور روس کو دمشق کا اتحادی قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے لبنان کے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں بعض عرب ممالک کے شام مخالف مواقف کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ چونکہ ایران شامی قوم کا دفاع کرنے کے سلسلے میں دمشق کا اتحادی ہے اس لئے جنیوا تین کانفرنس میں اس کی شرکت ضروری ہے۔

بشار الجعفری نے شام کے تارکین وطن کے بحران کے بعد یورپ کے حقیقی مقاصد سامنے آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ والوں کے قول و فعل میں پائے جانے والے تضاد سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ داعش سے مقابلے کے بہانے شام میں اپنی فوجی موجودگی کی سطح بڑھانے کے درپے ہیں۔

بشار الجعفری نے شام میں دہشت گردوں پر فوج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف شام کی قوم کو ہی بشار اسد کے عہدہ صدارت کی مدت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے۔

ٹیگس