ایران کے حجاج کے پہلے قافلے کی پیر کے روز واپسی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i198765-ایران_کے_حجاج_کے_پہلے_قافلے_کی_پیر_کے_روز_واپسی
ایران کے حج و زیارات کے امور کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ پیر کے روز واپس ایران پہنچ رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے حجاج کے پہلے قافلے کی پیر کے روز واپسی
    ایران کے حجاج کے پہلے قافلے کی پیر کے روز واپسی

ایران کے حج و زیارات کے امور کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایرانی حجاج کا پہلا قافلہ پیر کے روز واپس ایران پہنچ رہا ہے۔

حج و زیارات کے امور کے ایک اعلی عہدیدار حمید محمدی نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر چونسٹھ ہزار ایرانی حجاج میں سے منی کے واقعے میں ایک سو انہتّر حجاج جاں بحق اور چھیالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو سو اٹھانوے ایرانی حجاج ابھی لا پتہ ہیں۔

 منی کا سانحہ گذشتہ جمعرات کو عید الضحی کے موقع پر سعودی حکام کی بدانتظامی کے نتیجے میں اس وقت پیش آیا تھا جب حجاج کرام، رمی جمرات کے لئے جا رہے تھے۔ منی کے دلخراش سانحے میں مجموعی طور پر دو ہزار سے زائد حجاج کرام جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پریس ذرائع کی مصدقہ رپورٹوں کے مطابق اس تعداد سے کہیں زیادہ بڑی تعداد میں، دیگر حجاج کرام زخمی ہوئے ہیں۔