شام کے بارے میں ایران اور روس کے درمیان صلاح و مشورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i200395-شام_کے_بارے_میں_ایران_اور_روس_کے_درمیان_صلاح_و_مشورہ
ایران کے نائب وزیر خارجہ علاقے کے حالات بالخصوص شام کے بحران کے سلسلے میں صلاح و مشورے کے لئے ماسکو کے دورے پر ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • حسین امیر عبداللہیان کی میخائیل بوگدانف کے ساتھ ملاقات
    حسین امیر عبداللہیان کی میخائیل بوگدانف کے ساتھ ملاقات

ایران کے نائب وزیر خارجہ علاقے کے حالات بالخصوص شام کے بحران کے سلسلے میں صلاح و مشورے کے لئے ماسکو کے دورے پر ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے امور میں روسی صدر کے نمائندے میخائیل بوگدانف سے ملاقات اور گفتگو کریں گے-

شام اور یمن کے مسائل اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خلاف جنگ ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کے مذاکرات کے اصلی موضوعات ہوں گے- ایران اور روس شام کے حالات میں موثر اور دو اہم ملک کی حیثیت سے اس ملک کے بحران کے حل کے لئے مختلف سطح پر صلاح و مشورہ کرتے رہتے ہیں-

بحران شام کے حل کے لئے ویانا اجلاس شروع ہونے کے ساتھ ہی تہران اور ماسکو کے درمیان وزرائے خارجہ اور نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر صلاح و مشورے میں اضافہ ہوا ہے- شام کے حالات کے سلسلے میں ایران اور روس کا موقف مشترک ہے اور ماسکو اور تہران عوام کے مرکزی کردار کے ساتھ شام کے بحران کے سیاسی راہ حل کے خواہاں ہیں -