ایران اور روس کے درمیان ایٹمی تعاون
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i200916-ایران_اور_روس_کے_درمیان_ایٹمی_تعاون
روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون شروع کرنے کے فرمان پر دستخط کردیئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے درمیان ایٹمی تعاون
    ایران اور روس کے درمیان ایٹمی تعاون

روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون شروع کرنے کے فرمان پر دستخط کردیئے۔

ماسکو میں روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پوتن کے جاری کردہ حکم کے تحت ایران اور روس مشترکہ جوہری منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ اس حکم کے تحت ایران کو جوہری ٹیکنالوجی اور متعلقہ آلات کی برآمدات پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

صدر پوتن کے جاری کردہ فرمان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے جوہری اتفاق رائے کی بنیاد پر دونوں ممالک، اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو اور جدید کاری کے منصوبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ روس اور ایران کے درمیان افزودہ یورینیم کا تبادلہ بھی عمل میں آئے گا اور روس ایران سے کم افزودہ یورینیم حاصل کرے گا۔