ایران اسلامی کی ترقی نے دشمن کو مایوس کر دیا: صدر حسن روحانی
-
ایران اسلامی کی ترقی نے دشمن کو مایوس کر دیا: صدر حسن روحانی
صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کی ترقی و پیشرفت نے دشمن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
اہران میں عزاداری کے جلوس میں شرکت نیز ایک پروڈکشن یونٹ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج محنت اور اقتصادی جہاد کے ذریعے سامراجی طاقتوں اور دشمن کے مقابلے کا دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران جس قدر ترقی کرتا جائے گا، دشمنوں کی مایوسی اور ناامیدی میں بھی اضافہ ہوتا جائے گا۔
صدرحسن روحانی نے کہا کہ پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ اس کے بغیر اقتصادی رونقیں بحال اور سماجی خدمات کو بہتر بنانا دشوار ہے۔
انہوں نے چہلم امام حسین علیہ السلام کی تعزیت پیش کرتے ہوئے، اربعین کے موقع پر لاکھوں عاشقوں کے کربلائے معلی کی جانب پیدل سفر کو حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی تاسی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عاشورہ کا دن، جوش حسینی اور چہلم کا دن سوز حسینی کا دن ہے۔