Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ فاسٹ ٹریک عدالت نے اخلاق ماب لنچنگ کیس واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی

اخلاق ماب لنچنگ معاملے میں فاسٹ ٹریک عدالت (ایف ٹی سی) نے ریاستی حکومت اور استغاثہ کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کی درخواست کو بے بنیاد اور غیر اہم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان  منگل کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت نےفریقین کے دلائل سنے اور اس کے بعد استغاثہ کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ مرحلے میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرائے۔

ساتھ ہی پولیس کمشنر اور ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا کو حکم دیا گیا کہ اگر گواہوں کو کسی بھی قسم کی سکیورٹی درکار ہو تو فوری طور پر فراہم کی جائے۔اخلاق کے اہل خانہ کی جانب سے پیش ہونے والے وکلاء یوسف سیفی اور اندلیب نقوی نے بتایا کہ عدالت نے حکومت کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کو مکمل طور پر خارج کر دیا ہے اور مقدمے کی سماعت کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عندیہ دیا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

واضح رہے کہ اکتوبر میں اتر پردیش حکومت نے ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ تین سو اکیس کے تحت ٹرائل کورٹ میں عرضی داخل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی اجازت مانگی تھی۔

یوپی حکومت کا موقف تھا کہ اس اقدام سے سماجی ہم آہنگی بحال ہوگی۔

 

ٹیگس