Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ نے امریکہ کے عوامی مسائل کو نظرانداز کیا: وینزویلا کے صدر کا بیان

وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ امریکہ کے سماجی مسائل پر توجہ دیتے تو وہ ایک بہتر صدر ثابت ہوتے۔

سحرنیوز/دنیا:   وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نےمنگلکو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی توانائی وینزویلا کے خلاف بیان بازی کے بجائے امریکہ کے سماجی مسائل پر خرچ کریں تو وہ ایک بہتر صدر ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی ستر فیصد تقریریں اور باتیں وینزویلا کے بارے میں ہوتی ہیں۔ ان تقریروں میں امریکی عوام اور وہ نوکریاں کہاں ہیں جو ٹرمپ کو ان کے لیے فراہم کرنی چاہئیں؟مادورو نے تصریح کی کہ ٹرمپ کو اپنے ملک کے داخلی معاملات پر توجہ دینی چاہیے اور ہم وینزویلا میں اپنے معاملات دیکھ رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

امریکی قوم نے غیر ملکی مداخلتوں، لامتناہی جنگوں، دوسرے ملکوں کے نظام کی تبدیلی اور جنگ بھڑکانے کے لئے تو اسے ووٹ نہیں دیا ہے۔

انہوں نے بیان کیا کہ وینزویلا ہمیشہ پروقار اور پرامن مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے۔ ایک صدر دوسرے ملک یا ممالک کے بارے میں سوچ کر اپنے ملک کے معاملات نہیں چلا سکتا۔ بہتر ہے کہ وہ اپنے ملک کے مسائل کے بارے میں سوچیں۔ میں چین، ہندوستان اور یورپ میں اپنے اتحادیوں سے کہتا ہوں کہ وینزویلا میں سرمایہ کاری کے لیے حالات سازگار ہیں۔

 

ٹیگس