ایران کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردانہ اقدام کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i203976-ایران_کی_جانب_سے_پاکستان_میں_دہشت_گردانہ_اقدام_کی_مذمت
ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۳:۳۶ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری

ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے بدھ کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے جس میں دسیوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے-

ایران کی وزارت خارجہ نے پاکستانی حکومت اور قوم کو اس دہشت گردانہ حملے کی بھینٹ چڑھنے والوں کے اہل خاندان کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا-

 وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا خیال ہے کہ ان دہشت گردانہ اقدامات سے صرف ملت پاکستان اور عالم اسلام کے دشمنوں کے مذموم عزائم پورے ہوتے ہیں-

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں یہ دھماکہ منگل کو اس وقت ہوا جب موٹر سائیکل پر سوار ایک خودکش حملہ آور نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نادرا کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے وقت دفتر کے باہر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والے افراد کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ دھماکے میں اکیس افراد ہلاک اور چھپن زخمی ہوئے ہیں-