معاشرے کی تقسیم دشمن کی سازش کا حصہ ہے: ڈاکٹر محمد سرافراز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i208215-معاشرے_کی_تقسیم_دشمن_کی_سازش_کا_حصہ_ہے_ڈاکٹر_محمد_سرافراز
اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں مقاصد کے حصول کے لئے دشمن کی ایک حکمت عملی، معاشرے کو دو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۳:۲۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ، ڈاکٹر محمد سرفراز
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ، ڈاکٹر محمد سرفراز

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں مقاصد کے حصول کے لئے دشمن کی ایک حکمت عملی، معاشرے کو دو ٹکڑوں میں بانٹنا ہے-

آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز نے اتوار کو انتخابات کے موضوع پر قومی ذرائع ابلاغ کے اعلی حکام کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں انقلاب اسلامی سے پہلے کے انتخابات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی ترغیب دلانا آئی آر آئی بی کی پہلی ذمہ داری ہے-

ڈاکٹر سرافراز نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کے سینتیس برسوں کے دوران ہر سال ایران میں کوئی نہ کوئی الیکشن ہوا ہے، کہا کہ اس طرح کی جمہوریت کی مثال کا دنیا میں کہیں بھی ملنا مشکل ہے اور ایران میں ووٹنگ کا اوسط ساٹھ فیصد ہے جبکہ مغربی ممالک اور امریکہ میں پچاس فیصد سے کم ہے- آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا کہ ملکی سرمایے پر بھروسہ کرتے ہوئے دفاعی، سائنسی اور اقتصادی مسائل کے حل کی صلاحیت و طاقت پر یقین ایران کو علاقائی طاقت سے عالمی طاقت بنا سکتا ہے-

انھوں نے شام کے مسئلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، شام میں بشاراسد کی حکومت گرانے میں ناکام رہا اور عراق کی تقسیم اور یمن میں انصار اللہ کی تحریک ختم کرنے میں بھی شکست سے دوچار رہا ہے- انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت علاقے میں دشمن کی ناکامی کی اصل وجہ ہے-