صدر مملکت کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے صدر کا سرکاری استقبال
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i213568-صدر_مملکت_کی_جانب_سے_سوئٹزرلینڈ_کے_صدر_کا_سرکاری_استقبال
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے سعد آباد کمپلیکس میں سوئٹزر لینڈ کے صدر یوہان اشنائیڈر امان کا سرکاری استقبال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • صدر مملکت کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے صدر کا سرکاری استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے سعد آباد کمپلیکس میں سوئٹزر لینڈ کے صدر یوہان اشنائیڈر امان کا سرکاری استقبال کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور یوہان اشنائیڈر امان نے استقبالیہ تقریب کے بعد دو طرفہ مذاکرات کا آغاز کیا۔

سوئٹزر لینڈ کے صدر جمعہ کی رات ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں ایرانی حکام سے بات چیت کے لیے تہران پہنچے۔

ان کے اس دورے کا مقصد سیاسی و اقتصادی شعبوں کے علاوہ دیگر میدانوں میں تہران اور برن کے تعلقات کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔ ان کے اس دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔