اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر انقرہ پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i221380-اسلامی_جمہوریہ_ایران_کے_صدر_انقرہ_پہنچ_گئے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی کے صدر کی سرکاری دعوت پر، استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اختتام کے بعد انقرہ پہنچ گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۵:۱۸ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر انقرہ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی کے صدر کی سرکاری دعوت پر، استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اختتام کے بعد انقرہ پہنچ گئے-

صدارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی کے شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے اختتام کے بعد انقرہ گئے ہیں جہاں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج ان کا سرکاری طور پر استقبال کریں گے۔ ایران کے صدر ترک حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے تیرہویں سربراہی اجلاس میں، عالم اسلام میں سعودی عرب کی طرف سے تفرقہ پیدا کرنے کی کوششوں کو ایران نے بھر پور انداز میں ناکام بنادیا اور ایرانی صدر اور ان کے ہمراہ وفد نے اسلامی تعاون تنظیم کے اختتامی بیانیہ پر اعتراض کرتے ہوئے سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی جس کی وجہ سے سربراہی اجلاس کا اختتامی بیانیہ سربراہی اجلاس کی اختتامی تقریب میں پیش نہیں کیا گیا۔

ایرانی صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں اتحاد اور یکجہتی پر زوردیا جبکہ سعودی عرب نے اختلاف اور افتراق پر تاکید کی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران خطے میں پائدار امن کا خواہاں ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور بہترین روابط چاہتا ہے - ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کی اسلامی، انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر مدد کی ہے اور آئندہ بھی اپنے اسلامی ممالک کی مدد کے لئے تیار ہے۔