ایرانی وزیر خارجہ کا ماسکو میں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i223372-ایرانی_وزیر_خارجہ_کا_ماسکو_میں_بین_الاقوامی_سیکورٹی_کانفرنس_سے_خطاب
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے علاقے اور علاقے سے باہر کی بعض حکومتوں کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کا ماسکو میں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے علاقے اور علاقے سے باہر کی بعض حکومتوں کی جانب سے دہشت گردی کی حمایت کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے بدھ کے روز ماسکو میں ہونے والی پانچویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دہشت گردی نے شام، عراق، افغانستان، لیبیا، یمن اور شمالی افریقہ حتی یورپ کے بعض ممالک کو اپنے انسانیت سوز جرائم کا مرکز بنا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسے حالات میں افسوس ناک بات ہے کہ علاقے اور علاقے سے باہر کی سطح پر بعض حکومتیں دہشت گردوں کی بھرپور مدد اور حمایت کر رہی ہیں کہ جس میں ان کی مالی، فوجی اور سیاسی حمایت کے علاوہ لاجیسٹک حمایت اور ان کی تربیت بھی شامل ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ آج پوری دنیا بدامنی، عدم استحکام اور امریکہ، اسرائیل اور علاقے کے بعض ممالک کہ جن میں سعودی عرب سرفہرست ہے، کے حمایت یافتہ تکفیری - صیہونی گروہوں کے دہشت گردانہ اقدامات سے پیدا ہونے والے خوف اور دہشت کا شکار ہے۔