شامی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رہے گی، ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i223426-شامی_حکومت_اور_عوام_کی_حمایت_جاری_رہے_گی_ایران
عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران پوری قوت کے ساتھ شام کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • شامی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رہے گی، ایران

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران پوری قوت کے ساتھ شام کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

بدھ کے روز شام کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران شروع ہی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کی حمایت کرتا آیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے ملک کی ارضی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع میں شامی عوام کی استقامت کو بھی سراہا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ شام کے عوام نے ہر قسم کے دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمنوں سے اپنے حق خود ارادیت اور ملک کی قانونی حکومت کو تسلیم کرا لیا۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر شامی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شام کے پارلیمانی انتخابات، اس ملک کی حکومت اور عوام کی جانب سے آئین کی پاسداری کا واضح ثبوت ہیں۔