ایران کے پارلیمانی انتخابات کےبیشتر نتائج کا اعلان
اسلامی جہموریہ ایران کے پارلیمانی انتخابات کے دوسرے دور کے بیشتر نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے-
ایران کی وزارت داخلہ نےکہاہے کہ دوسرے دور میں پچپن انتخابی حلقوں میں انتخابات کرائے گئے جن میں سے باون حلقوں کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے- وزارت داخلہ کے ترجمان حسین علی امیری نےکہاکہ دوسرے دور کے پارلیمانی انتخابات میں انسٹھ فیصد رائے دہندگان نے شرکت کی - ان کا کہنا تھا کہ باون حلقوں کے انتخابی نتائج کااعلان کردیا گیا اورباقی تین حلقوں میں بھی ووٹوں کی گنتی ممکل ہوچکی ہے -
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے عوام نے جمعے کو دوسرے دور کے پارلیمانی انتخابات میں پچپن حلقوں میں، اڑسٹھ ممبران کا انتخاب کرنے کے لئے ووٹ ڈالے- انہوں نے کہا کہ سبھی متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے انتخابات پرامن ماحول میں انجام پائے - پارلیمنٹ کے پہلے دور کے انتخابات چھبیس فروری کو ہوئے تھےجن میں باسٹھ فیصد رائےدہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا-