May ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۲ Asia/Tehran
  • شام کے صدر سے ڈاکٹر ولایتی کی ملاقات

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مہم میں پوری توانائی سے عمل کر رہا ہے۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے اپنے دورہ دمشق میں ہفتے کو شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات میں کہا کہ شام کی حکومت اور قوم کی جانب سے دفاع، مزاحمت اور پامردی نے دہشت گردوں کو، کہ جنھوں نے دمشق تک پیش قدمی کی تھی، پیچھے ہٹنے پر محبور کر دیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردوں کا بلا کسی تفریق کے مقابلہ کرے گا اور وہ دہشت گردوں کی کسی بھی طرح کی تقسیم کے خلاف ہے۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ علاقے اور پوری دنیا میں امن و سلامتی کے لئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے شامی قوم اور حکومت کے لئے جاری حمایت کی قدردانی کی اور تاکید کے ساتھ کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کا پوری توانائی سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر ولایتی دورہ لبنان مکمل کر کے شام کے دورے پر دمشق پہنچے ہیں۔

ٹیگس