Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۰:۲۲ Asia/Tehran
  • شام کی ایک تیل ریفائنری میں شدید دھماکہ

شام سے ایک تیل ریفائنری میں دھماکے کی رپورٹ ملی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ دیرالزور کے مشرق میں واقع ایک تیل ریفائنری میں دھماکہ ہوا ہے۔

ارنا نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ابھی ابھی رپورٹ دی ہے کہ صوبہ دیرالزور کے قصبے ذیبان کے ایک علاقے میں واقع تیل ریفائنری میں شدید دھماکہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔

ابھی تک اس دھماکے کی وجہ، ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس