Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • قومی استحکام کے خلاف عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا: پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کا بیان

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ نے قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے تفرقہ انگیز عناصر سے نمٹنے کے لیے اپنی مکمل مستعدی کا اعلان کیا ہے

سحرنیوز/پاکستان  پاکستانی میڈیا نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ملکی افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز اور انتہا پسند نظریات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

 دوسری جانب لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی چودہ برس قید مشقت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے اُسے فوج کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سابق آئی ایس آئی چیف کے معاملے سے اپنی پارٹی کو لاتعلق قرار دیا اور کہا کہ ممکن ہے کہ ہمیں بھی اس میں گھسیٹا جائے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہماری پارٹی سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے

 

ٹیگس