شام کے وزیر دفاع تہران پہنچ گئے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i230473-شام_کے_وزیر_دفاع_تہران_پہنچ_گئے
شام کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریج دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق تہران میں ہونے والے ایران، روس اور شام کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کی شام تہران پہنچ گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۱ Asia/Tehran
  • شام کے وزیر دفاع  سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔
    شام کے وزیر دفاع سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے۔

شام کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریج دہشت گردی کے مقابلے سے متعلق تہران میں ہونے والے ایران، روس اور شام کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے بدھ کی شام تہران پہنچ گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں جمعرات کے دن ہونے والے اس سہ فریقی اجلاس میں تازہ ترین علاقائی اور عالمی حالات نیز دہشت گردی کے مقابلے میں توسیع کے راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

شام کے وزیر دفاع اس موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان سے بھی ملاقات اور دو طرفہ اور علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔

تہران اجلاس کا اصل موضوع شام میں دہشت گردی کا مقابلہ ہے۔ شام کو پانچ برسوں سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ لیکن گزشتہ برس موسم خزاں سے شام نے روس کے فوجی تعاون اور ایران کی حمایت کی وجہ سے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔