ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی پر تاکید
Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد پر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن مرتضی صفاری نطنزی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی معاہدے پرعمل درآمد کی نگرانی پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دسویں پارلیمنٹ اپنے ذاتی فریضے اور ذمہ داری کی بنیاد پرایٹمی معاہدے پرعمل درآمد کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر گہری نظر رکھےگی-
پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا ہم یہ مانتے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کے نام سے ایک سمجھوتہ موجود ہے لیکن ایران سے امریکا کی دشمنی میں کوئی فرق نہیں آیا ہے اورامریکیوں کے مخاصمانہ اقدامات بدستور جاری ہیں۔
ٹیگس