ایران کی جانب سے شام کے ایک دیہات پر بمباری کی مذمت
Jul ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شمالی شام کے ایک دیہات پر فرانس کے لڑاکا طیارے کی بمباری کی مذمت کی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے شمالی شام کے صوبہ حلب کے توخار دیہات پر فرانس کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ عوام خاص طور پر بچوں اورعورتوں کا قتل عام چاہے وہ کسی مقصد و جواز کے تحت انجام پائے ، ناقابل قبول، قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے -
قابل ذکر ہے کہ فرانس کے لڑاکاطیاروں نے شام کے صوبہ حلب کے اسٹریٹیجک شہرمنبج کے ایک دیہات توخار پر کہ جو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے میں ہے اور وہ وہاں کے عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طورپراستعمال کررہا ہے، بمباری کر کے دسیوں عام شہریوں کو ہلاک اورمتعدد کو زخمی کردیا-
ٹیگس