ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے دورہ ہندوستان کا اختتام
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i245095-ایران_کی_اعلی_قومی_سلامتی_کونسل_کے_سیکریٹری_کے_دورہ_ہندوستان_کا_اختتام
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اپنا دورہ ہندوستان مکمل کر کے تہران واپس پہنچ گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کے دورہ ہندوستان کا اختتام

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اپنا دورہ ہندوستان مکمل کر کے تہران واپس پہنچ گئے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی، اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوبھال کی دعوت پر جمعے کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ انھوں نے اپنے اس دورے میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوبھال کے ساتھ مختلف سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ایران میں انجام پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد اور ایران اور ہندوستان، دونوں ملکوں کے باہمی روابط اور تعاون میں مزید توسیع کی راہوں کا جائزہ لینا علی شمخانی کے دورہ ہندوستان کے اہداف  میں شامل تھا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مہم، ایران اور ہندوستان کے دفاعی تعاون کا احیاء، ہندوستان کی جانب سے ایران کے واجبات کی ادائیگی  کے عمل میں تیزی، دونوں ملکوں کے درمیان انٹلیجنس اور سیکورٹی کے امور میں اطلاعات کا  تبادلہ، اقتصادی شعبوں بالخصوص توانائی اور ٹرانزٹ  کے شعبوں میں تعاون کا فروغ  اور مشترکہ سرمایہ کاری،  ہندوستان کے وزیر اعظم  نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کے ساتھ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کے مذاکرات کے اہم موضوعات تھے۔