بحران شام کا فوجی راہ حل نہیں : حسین جابری انصاری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i250387-بحران_شام_کا_فوجی_راہ_حل_نہیں_حسین_جابری_انصاری
عرب اور افریقی ممالک کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بحران شام کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۴۰ Asia/Tehran
  • عرب اور افریقی ممالک کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ، حسین جابری انصاری
    عرب اور افریقی ممالک کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ، حسین جابری انصاری

عرب اور افریقی ممالک کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بحران شام کا کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے ایران کے ٹی وی چینل دو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بحران شام سے باہر نکلنے کا راستہ صرف یہ ہے کہ اس ملک کے عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں-

حسین جابری انصاری نے کہا کہ بحران شام کے طویل ہونے کا تعلق علاقے کے بعض سیاسی بازیگروں کی سوچ سے ہے کہ جو سمجھتے ہیں کہ بحران شام کا راہ حل فوجی ہے- حسین جابری انصاری نے کہا کہ بحران شام، ایک علاقائی مسئلے سے ایک عالمی مس‏ئلے میں تبدیل ہوگیا ہے اور شام میں سیاسی بازیگروں کی بھیڑ بحران کے پیچیدہ ہونے کا باعث بنی ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ بحران شام کے حل میں ایک ساتھ سیکورٹی، سیاسی اور انسانی تینوں پہلؤوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے- حسین جابری انصاری نے کہا کہ دیرالزور میں شامی فوجیوں پر امریکی جنگی طیاروں کا حملہ ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ دیرالزور میں امریکیوں کی کارروائیوں کا منصوبہ پوری باریکی اور پہلے سے تیار کیا گیا تھا-