شام کا بحران سفارتی طریقے سے حل کرنے پر تاکید
Oct ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار نے کہا ہے کہ شام کا بحران صرف سفارتی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق معصومہ ابتکار نے جمعرات کے دن جرمنی کے ٹی وی چینل ڈوئچے ویلے کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے بحران کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس ملک کو بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
معصومہ ابتکار کا مزید کہنا تھا کہ اس مصیبت کا سبب دہشت گردوں کی موجودگی اور دنیا کی بعض طاقتوں کی جانب سے ان کو اسلحہ سے لیس اور ان کی حمایت کیا جانا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی نائـب صدر نے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کو رسوائی قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب کےحملوں میں یمن کے بے گناہ بچے اور خواتین شہید ہو رہی ہیں۔
ٹیگس