شام کا بحران سفارتی طریقے سے حل کرنے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i252070-شام_کا_بحران_سفارتی_طریقے_سے_حل_کرنے_پر_تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار نے کہا ہے کہ شام کا بحران صرف سفارتی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۱۶ ۰۴:۲۳ Asia/Tehran
  • شام کا بحران سفارتی طریقے سے حل کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی نائب صدر معصومہ ابتکار نے کہا ہے کہ شام کا بحران صرف سفارتی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق معصومہ ابتکار نے جمعرات کے دن جرمنی کے ٹی وی چینل ڈوئچے ویلے کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے بحران کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس ملک کو بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

معصومہ ابتکار کا مزید کہنا تھا کہ اس مصیبت کا سبب دہشت گردوں کی موجودگی  اور دنیا کی بعض طاقتوں کی جانب سے ان کو اسلحہ سے لیس اور ان کی حمایت کیا جانا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نائـب صدر نے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کو رسوائی قرار دیا اور کہا کہ سعودی عرب کےحملوں میں یمن کے بے گناہ بچے اور خواتین شہید ہو رہی ہیں۔