ایران لوزان اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا
Oct ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے پانچ فریقی اجلاس میں ایران کے نمائندے کی شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کے حل کے لیے ہونے والے پانچ فریقی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس اجلاس کے پانچ فریقوں میں ایران، روس، سعودی عرب، ترکی اور امریکہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی ایران بحران شام کے حل کے لیے لوزان میں ہونے والے پانچ فریقی اجلاس میں شرکت کرے گا۔
ٹیگس