شام سے متعلق لوزان اجلاس میں ایران کی شرکت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i253288-شام_سے_متعلق_لوزان_اجلاس_میں_ایران_کی_شرکت
ایران، شام سے متعلق لوزان اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۴:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ، حسین جابری انصاری
    ایران کے نائب وزیر خارجہ، حسین جابری انصاری

ایران، شام سے متعلق لوزان اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ شام سے متعلق لوزان اجلاس میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شرکت کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران، روس، امریکہ، ترکی، سعودی عرب، عراق، مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ کی شرکت سے شام سے متعلق یہ اجلاس، ہفتے کو سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں تشکیل پا رہا ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بھی کہا ہے کہ لوزان اجلاس میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ نے روس کے وزیر خارجہ اور اسی طرح یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ سے گفتگو میں دہشت گردی کا ہمہ جہتی مقابلہ کئے جانے کے بارے میں تہران کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے شام میں فوری طور پر جنگ بندی اور اس ملک کا بحران سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔